پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہونے کے بعد جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنے دفاع میں بھارتی جارحیت کا جواب دیا، پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمے دار ریاست ہے جس نے 3 روز تحمل کا مظاہرہ کیا۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا ہے کہ عالمی برداری نے ذمے دار کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی حمایت کی، بھارت پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات سے کیوں ہچکچا رہا ہے؟
ان کا مزید کہنا ہے کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے، ہم نے اپنے سر زمین سے بھارتی جاسوس کلبھوشن کو گرفتار کیا۔
بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت مسلسل پاکستان میں دہشت گردی کی حمایت کر رہا ہے۔