• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی شہریوں نے ارنب گوسوامی اور جعلی خبریں دینے والے بھارتی میڈیا کی دھجیاں اڑا دیں

بھارتی اینکر ارنب گوسوامی : فوٹو فائل
بھارتی اینکر ارنب گوسوامی : فوٹو فائل

بھارتی شہریوں نے ارنب گوسوامی اور جعلی خبریں دینے والے بھارتی میڈیا کی دھجیاں اڑا دیں۔

بھارتی اینکر ارنب گوسوامی نے ایک روز پہلے جیو نیوز کے سینئر صحافی حامد میر پر الزام لگایا اور جعلی خبر سے اپنے شہریوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

بھارتی شہریوں نے ارنب گوسوامی اور جعلی خبریں دینے والے بھارتی میڈیا کی دھجیاں اڑادیں، پاک بھارت صورتِ حال پر جیو نیوز کی مستند اور معتبر نیوز کوریج کے معترف ہوگئے۔

فیک نیوز، پروپیگنڈے اور گمراہ کُن معلومات کی بھرمار سے تنگ آکر پاکستان کے سب بڑے نیوز چینل جیو نیوز پر انحصار کرنے لگے۔

بھارتی شہریوں نے کہا کہ وہ تو جیو نیوز دیکھ رہے ہیں، 1 ارب 40 کروڑ آبادی والے ملک میں ایک بھی نیوز چینل قابلِ اعتبار نہیں، مودی سرکار کی پاکستانی چینلز اور ویب سائٹس کی بندش کے بعد وہ وی پی این کے ذریعے پاکستانی چینل تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید