• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لگ رہا تھا کبھی اپنے بچوں کو نہیں مل پاؤں گی: حرا مانی کی ابوظبی ایئر پورٹ سے روتے ہوئے ویڈیو

حرا مانی —فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
حرا مانی —فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ حرا مانی نے ابوظبی ایئر پورٹ سے اپنی ایک جذباتی ویڈیو شیئر کر دی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام کے اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حرا مانی نے کہا ہے کہ پرسوں جب میں ابوظبی ایئر پورٹ پر پھنس گئی تھی تو مجھے لگ رہا تھا میں کبھی بھی اپنے بچوں کو نہیں مل پاؤں گی، کیونکہ پاکستان کی فضائی حدود بند ہو گئی تھی، ہم جنگ نہیں چاہتے۔


حرا مانی نے کہا کہ میں بس اپنے جذبات ان تمام پاکستانیوں سے شیئر کرنا چاہتی تھی جن کے بچے، شوہر، بیٹے اس جنگ کی نذر ہوئے ہیں۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میری دل سے سب کےلیے دعا ہے کہ اللّٰہ پاک سب کو صبر عطاء کرے، پاکستان زندہ باد۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید