• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: مویشی منڈی کے قریب خودکش دھماکا، 2 اہلکار شہید

پشاور کے علاقے چمکنی کی مویشی منڈی کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے جس میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

دھماکے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، شہید اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا ہے، شہداء میں سب انسپکٹر بھی شامل ہے۔

دھماکے کے مقام کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید