• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے کشیدگی کا پاکستان کی معیشت پر بڑا مالی اثر نہیں پڑیگا، وزیر خزانہ

لندن(جنگ نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کا پاکستان کی معیشت پر بڑا مالی اثر نہیں پڑے گا اور یہ موجودہ مالیاتی گنجائش میں ہی منظم کیا جا سکتا ہے، دفاعی ضروریات پورا کرنے کے لیے جو بھی اقدامات ضروری ہیں، وہ کیے جائیں گے۔برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات جلد مکمل ہو جائیں گے اور پاکستان اعلیٰ معیار کا کپاس، سویا بین اور دیگر اثاثوں کی کلاسوں بشمول ہائیڈروکاربنز کی درآمد پر غور کر رہا ہے، واشنگٹن نے پاک۔بھارت سیزفائر میں اہم کردار ادا کیا تھا۔محمد اورنگزیب نے پاک۔بھارت حالیہ تنازع کو ’قلیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے مالی اثرات کو کم ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ اسے موجودہ مالی صورتحال میں ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے، جو حکومت پاکستان کے پاس دستیاب ہے۔وزیر خزانہ نے اس بات کا عندیہ دیا کہ دفاعی ضروریات پورا کرنے کے لیے جو بھی اقدامات ضروری ہیں، وہ کیے جائیں گے، تاہم آئندہ بجٹ میں دفاعی اخراجات میں اضافے کے بارے میں تبصرہ کرنا قبل از وقت ہے۔

اہم خبریں سے مزید