• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن بنیان مرصوص: بھارتی طیارے کہاں کہاں گرے، پائلٹس کا کیا ہوا، تفصیلات سامنے آگئیں


پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے بعد کیے گئے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارتی فضائیہ کے طیارے کہاں کہاں گرے؟ پائلٹس کا کیا ہوا؟ اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔ 

پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گرے۔ تباہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے پائلٹس زخمی یا لاپتہ بھی ہوئے۔ 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک بھارتی طیارہ اننت ناگ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ تباہ شدہ بھارتی طیارے کی ایجکیشن سیٹ مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گڈول کوکرناگ کے علاقے  سے ملی۔

ذرائع کے مطابق دوسرا بھارتی طیارہ پامپور یا پلوامہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، طیارے کے پائلٹس شدید زخمی حالت میں سری نگر اسپتال منتقل کیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کا ایک اور لڑاکا طیارہ پنتھیال / رامسو، ضلع رام بن کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، رام بن میں تباہ بھارتی طیارے کا زخمی پائلٹ فلائنگ آفیسر کو آرمی اسپتال ادھم پور منتقل کیا گیا۔

بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ بھردہ کلاں تحصیل اکھنور کے کھیتوں میں گرا، اکھنور میں تباہ طیارے کے ایجکیٹ کرنے والے دونوں پائلٹس زخمی ہوئے جنھیں اکھنور کے فوجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ بھٹنڈہ کے علاقے میں بھی تباہ ہوا۔

قومی خبریں سے مزید