• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشا پاشا کی جبران ناصر سے علیحدگی کی خبروں کی تردید

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا نے شوہر سماجی کارکن جبران ناصر سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی۔

منشا پاشا نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی طلاق سے متعلق گردش کرتی خبروں کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ جبران اکثر تقریبات میں میرے ساتھ شرکت نہیں کرتے اس لیے لوگوں کو لگتا ہے کہ ہمارا ایک دوسرے سے تعلق خراب ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ اب سوشل میڈیا کا دور ہے تو تعلقات کی خوشگواری کو ناپنے کا پیمانہ بھی بدل گیا ہے تو اب آپ جتنا زیادہ سوشل میڈیا پر نظر آئیں گے دنیا کی نظر میں آپ اتنے ہی خوش ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ میرا یہ ماننا ہے کہ سوشل میڈیا پر 100 لوگوں کی جانب سے ہونے والی تنقید کا دباؤ صرف چند خاندان ہی برداشت کر سکتے ہیں اس لیے میں اور جبران اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں کہ ہمارے گھر کا کوئی بھی معاملہ گھر سے باہر نہ نکلے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید