• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا: اسٹیٹ بینک

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک پاکستان کا کہنا ہے کہ اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل میں ملکی برآمدات 2.61 ارب اور درآمدات 5.23 ارب ڈالر رہیں جبکہ تجارتی خسارہ 2.62 ارب ڈالر رہا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک ملکی برآمدات 27.27 ارب ڈالر اور درآمدات 48.61 ارب ڈالر رہیں جبکہ اپریل کی ورکرز ترسیلات 3.18 ارب ڈالر رہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کا تجارتی خسارہ 21.34 ارب ڈالر ، تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 30.96 ارب ڈالر اور 10 ماہ میں ورکرز ترسیلات 31.21 ارب ڈالر رہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید