• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے بھارت کو صرف ٹریلر دیا ہے، پکچر ابھی باقی ہے: لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم

لیفٹینیٹ جنرل (ر) عبدالقیوم—فائل  فوٹو
لیفٹینیٹ جنرل (ر) عبدالقیوم—فائل فوٹو

صدر ایکس سروس مین سوسائٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ بھارت کا پاکستان کو تقسیم کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا، پاکستان نے بھارت کو ابھی صرف ٹریلر دیا ہے پکچر ابھی باقی ہے۔

راولپنڈی میں یومِ تشکر کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایکس سروس مین سوسائٹی کا کہنا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو ختم نہیں کر سکتا، کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہونا چاہیے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔

عبدالقیوم نے کہا کہ نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنایا، ہماری فوج کے حوصلے توڑنے کی بہت کوشش ہوئی لیکن کوئی کامیاب نہیں ہوا۔

صدر ایکس سروس مین سوسائٹی نے کہا کہ جنرل عاصم منیر نے افواجِ پاکستان کو بہترین انداز میں لیڈ کیا، پاکستان کی فوج دنیا کی ٹاپ ٹین افواج میں شمار ہوتی ہے، مودی نے خود کش حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن اسے ناکام بنایا گیا۔

قومی خبریں سے مزید