• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورۂ مشرقِ وسطیٰ کے بعد ٹرمپ کی وطن واپسی کی تیاری

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرقِ وسطیٰ کے دورے کے بعد امریکا واپس روانہ ہونے کے لیے تیار ہو گئے۔

انہوں نے اپنے خلیجی ممالک کے دورے کو اہم قرار دیا ہے اور  کہا ہے کہ دورۂ مشرقِ وسطیٰ میں 10 کھرب ڈالر سرمایہ کاری کی ڈیلز کیں، مزید 13 کھرب ڈالر سرمایہ کاری کے منتظر ہیں۔

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

اِن ڈیلز میں قطر کو امریکی بوئنگ جہاز فروخت کرنے، ابوظبی میں بہت بڑا مصنوعی ذہانت کا ڈیٹا سینٹر بنانے اور امریکا میں سیمی کنڈکٹر بنانے کی یو اے ای کے ساتھ ڈیلز بھی شامل ہیں۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگلے ماہ تک غزہ سے متعلق بہت سی اچھی چیزیں ہونے جا رہی ہیں، ہمیں فلسطینیوں کی مدد کرنا ہو گی، غزہ میں بہت سے افراد بھوک سے مر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید