استنبول میں یوکرین اور روسی وفد کے درمیان بات چیت کا دور مکمل ہو گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان استنبول میں براہِ راست امن مذاکرات ہوئے۔
ترک وزارتِ خارجہ کے ذرائع کے مطابق یوکرین اور روس مذاکرات پر بات چیت کا دور مکمل ہوا ہے۔
ترک وزارتِ خارجہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 2 گھنٹے بات چیت جاری رہی۔
خبر ایجنسی کے مطابق ترک وزیرِ خارجہ اور انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ بھی اس موقع پر شریک تھے۔