• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیلئے امریکا سب سے بڑا برآمدی ملک بن گیا: ذرائع وزارت تجارت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزارت تجارت کے ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے امریکا سب سے بڑا برآمدی ملک بن گیا، پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 4 سال میں 14 ارب 44 کروڑ ڈالرز پر پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق امریکا کے لیے 4 سال میں پاکستانی برآمدات 23 ارب 24 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ پاکستانی درآمدات 8 ارب 80 کروڑ ڈالرز رہیں۔

گزشتہ مالی سال پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 4 ارب 9 کروڑ ڈالرز تھا، مالی سال 25-2024ء میں امریکا کے لیے پاکستانی برآمدات 5 ارب 84 کروڑ ڈالرز تھیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال امریکا سے درآمدات کا حجم ایک ارب 74 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہا۔ 24-2023ء میں پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 4 ارب 2 کروڑ ڈالرز تھا جبکہ پاکستانی برآمدات کا حجم 5 ارب 29 کروڑ ڈالرز تھا۔

پاکستان نے 24-2023ء میں امریکا سے ایک ارب 26 کروڑ ڈالرز کی درآمدات کی تھیں، سال 23-2022ء میں پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 3 ارب 25 کروڑ ڈالرز تھا۔

امریکا کے لیے 23-2022ء میں پاکستانی برآمدات 5 ارب 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھیں جبکہ پاکستان نے 2 ارب 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی درآمدات کی تھیں۔

وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق مالی سال22-2021ء میں پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 3 ارب 7 کروڑ ڈالرز تھا جبکہ پاکستانی برآمدات کا حجم 6 ارب 83 کروڑ ڈالرز تھا اور امریکا سے پاکستانی درآمدات کا حجم 3 ارب 76 کروڑ ڈالرز تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید