• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ماہ میں بڑی ٹرانزیکشن پر 200 روپے چارج ہونگے، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں بڑی ٹرانزیکشن پر زیادہ سے زیادہ 200 روپے چارج ہوں گے، یوٹیلٹی بل کی آئن لائن پے منٹ پر رقم منتقلی کے چارجز نہیں لگیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں بات کرتے ہوئے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل نے بتایا کہ کورونا سے پہلےکوئی بینک رقم منتقلی پر سو روپے اور کوئی 4 سو روپے چارج کرتا تھا تاہم کورونا وباء کے دوران آن لائن رقم منتقلی پر چارجز ختم کر دیئے گئے تھے۔

سیما کامل کے مطابق کورونا کی صورتحال میں بہتری کے بعد اب رقم کی منتقلی پر فیس مقرر کی گئی ہے، ایک ماہ میں 25 ہزار تک کی ٹرانزیکشن مفت ہوگی، جبکہ 25 ہزار کے علاوہ مزید 10 ہزار کی ٹرانزیکشن کرنے پر 10 روپے چارج ہوں گے۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ آئن لائن 10 ہزار روپے تک کی خریداری کی ٹرانزیکشن پر کوئی چارجز نہیں ہوں گے، ایک ماہ میں 25 ہزار سے زائد کی آئن لائن خریداری پر ٹرانزیکشن چارجز لگیں گے۔

تازہ ترین