وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ طلب کر لی۔
نیشنل کمانڈ اتھارٹی اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا برائے خارجہ، دفاع، داخلہ اور خزانہ بھی اتھارٹی کا حصہ ہیں۔
نیشنل کمانڈ اتھارٹی اجلاس میں اعلیٰ سول اور عسکری حکام شرکت کریں گے۔
نیشنل کمانڈ اتھارٹی نیوکلیئر اور میزائل پالیسی سے متعلق امور پر فیصلہ سازی کا اختیار رکھتی ہے۔
نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا قیام فروری 2000 میں قومی سیکیورٹی کونسل کی جانب سے لایا گیا۔