پاکستان کی جوابی کارروائی پر بھارتی فوج کا بڑا بیان سامنے آگیا، بھارتی فوج نے پاکستان کے حملے اور اس سے تباہی کا اعتراف کرلیا۔
بھارتی فوج کے مطابق پاکستان نے 26 مقامات پر فضائی دراندازیاں کرنے کی کوشش کی۔
بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پنجاب میں فضائی اڈے کو نشانہ بنانے کےلیے تیز رفتار میزائل کا استعمال کیا۔
اعترافی بیان میں بھارتی فوج نے کہا کہ بھارتی فوجی اڈوں پر ساز و سامان اور عملے کو نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب بھارتی محکمۂ خارجہ اور محکمۂ دفاع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمارے بیسز پر حملہ کیا، پاکستانی حملوں سے ہماری بیسز کو نقصان پہنچا ہے۔
بھارتی محکمۂ خارجہ اور محکمۂ دفاع نے مشترکاء بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان نے پنجاب میں فضائی اڈوں کو نشانہ بنانے کے لیے تیز رفتار میزائل کا استعمال کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اُدھم پور، بھوج، بٹھنڈا اور پٹھان کوٹ میں بھارتی ایئرفورس بیسز کو نشانہ بنایا۔
بھارتی حکام نے پاکستانی حملوں میں کم سے کم 5 اموات کی تصدیق کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی حملوں سے ہلاک افراد میں مقبوضہ جموں و کشمیر حکومت کے افسر بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کردی اور آپریشن بنیان المرصوص شروع کردیا۔
بھارت میں ایئر بیس ادھم پور، براہموس اسٹوریج، پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ، سپلائی ڈپو ’اڑی‘، سپلائی بھارتی بریگیڈ کوارٹر جی ٹاپ و دیگر تباہ کر دیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ تباہ کردی، اس علاوہ پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
پاکستان نے سرسہ ایئر فیلڈ کو تباہ کردیا، سرسہ ایئر فیلڈ کی تباہی کی کنفرمیشن انڈین میڈیا نے خود کردی۔
بھارتی میڈیا نے پٹھان کوٹ، پونچھ اور جموں ایئر بیسز پر پاکستانی حملوں کا اعتراف کرلیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے سپلائی ڈپو ’اڑی‘ کو بھی تباہ کردیا گیا۔