• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کو پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کے قرض پر نظر ثانی کرنا چاہئے، راج ناتھ سنگھ

مقبوضہ کشمیر، سری نگر (اے ایف پی)بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گزشتہ روز کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کے قرض پر نظر ثانی کرنا چاہئے ،انہوں نےالزام لگایا گیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی مالی معاونت کر رہا ہے،جبکہ پاکستان نے اس اقدام کو بھارت کی مایوسی کے ثبوت کے طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا ایک بار پھر ناکام ہوا ۔راج ناتھ سنگھ نے مغربی بھارت میں فضائیہ کے ایک اڈے پر فوجیوں کو بتایا کہ مجھے یقین ہے کہ آئی ایم ایف سے آنے والے ایک ارب ڈالر کا بڑا حصہ دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کی فنڈنگ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ پاکستان کو کوئی بھی معاشی امداد دہشت گردی کی مالی معاونت سے کم نہیں ہے۔پاکستانی وزارت خارجہ نے کہا اقدام بھارت کی مایوسی کا ثبوت ہے، انڈیا ایک بار پھر ناکام ہوا ہے۔ خیال رہے کہ بھارت کے اعتراضات کے باوجود، آئی ایم ایف نے گزشتہ ہفتے پاکستان کے لیے قرض پروگرام کے جائزے کی منظوری دے دی، پاکستان کے اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایک ارب ڈالر موصول ہو چکا ہے۔آئی ایم ایف کے کلائمیٹ ریزیلینس فنڈ کے تحت ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کا نیا قرض بھی منظور کیا گیا۔بھارت آئی ایم ایف بورڈ میں بھوٹان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی بھی نمائندگی کرتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید