نئی دہلی ( صالح ظافر)بھارت کی سفارتی ناکامی اور پاکستان کے خلاف جارحیت پر کسی بھی اہم ملک کی حمایت حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد، نئی دہلی نے سفارتی حمایت کے حصول کےلیے مختلف ممالک میں اپنے وفود بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔یہ پاکستان کی سفارت کاری اور سچائی و انصاف پر مبنی مؤقف کی فتح ہے۔بھارتی حکومت نے 30 سے زائد ارکانِ پارلیمنٹ کو شارٹ لسٹ کیا ہے جو مختلف ممالک کے دارالحکومتوں کا دورہ کریں گے تاکہ اپنی حکومت کا مؤقف پاکستان کے خلاف پیش کر سکیں۔بھارت کی یہ سفارتی سرگرمی ممکنہ طور پر پاکستان کے ساتھ ایک اور محاذ آرائی کی تیاری کا پیش خیمہ بھی ہو سکتی ہے۔بی جے پی حکومت اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے۔