• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور بخاری اور عون چوہدری کے یہاں چوتھے بچے کی پیدائش

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکاری و شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر باقی کی زندگی اسلامی تعلیمات کےلیے وقف کر دینے والے نور بخاری نے آج صبح سویرے اپنے مداحوں و سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے نور بخاری نے بتایا کہ ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جن کا نام انہوں نے ’دعا زہرا‘ رکھا ہے۔


نور بخاری نے انسٹاگرام پر اپنے اور نومولود ننھی پری کے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے قرآن کی آیت کا ترجمہ لکھا، ’اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے‘۔

انہوں نے مزید بتایا، ’اللّٰہ نے ہمیں خوبصورت بیٹی دعا زہرا سے نوازا ہے، اللّٰہ اسے نظر بد سے محفوظ رکھے، میری بیٹی دعا کو اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں۔‘

نور بخاری کی اس پوسٹ پر انہیں صارفین، مداحوں و شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ نور بخاری نے 2017 میں شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا، نور بخاری کی 4 شادیاں ناکام ہوچکی ہیں۔

ان کی پہلی شادی 2008ء میں وکرم نامی بزنس مین سے ہوئی تھی لیکن 2 سال بعد انہوں نے طلاق لے لی تھی، نور کی دوسری شادی 2010ء میں فاروق مینگل سے ہوئی جو کہ ایک سال سے بھی کم عرصہ چل سکی۔

نور بخاری نے تیسری شادی عون چوہدری سے 2012ء میں کی تھی لیکن وہ بھی صرف کچھ ماہ ہی چل سکی۔

نور بخاری نے 2015ء میں گلوکار ولی حامد خان سے شادی کی جو ان کی چوتھی شادی تھی، یہ شادی بھی زیادہ دیر نہ چل سکی، ستمبر 2017ء میں نور نے عدالت کے ذریعے ولی سے خلع لی تھی۔

نور بخاری نے 2020ء میں اپنے سابق شوہر عون چوہدری کے ساتھ دوبارہ شادی کی تھی جو ان کی پانچویں شادی تھی۔

اداکارہ نور بخاری کے یہاں 2020ء میں بیٹے، 2023ء میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید