کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
کراچی میں جنوب مغربی سے 13کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔
گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی ٹھنڈے مشروبات کی طلب بڑھ گئی جبکہ گرمی کے باعث ہونے والی بیماریوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔