• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے کی پیدائش پر شہزاد نے کوئی گاڑی نہیں دی، بلکہ ایونٹ خراب کر دیا: دانیہ شاہ

اسکرین گریبز بشکریہ سوشل میڈیا
اسکرین گریبز بشکریہ سوشل میڈیا 

ٹک ٹاکر دانیہ شاہ اور ان کے دوسرے شوہر، شہزاد حکیم نے حال ہی میں اپنے یہاں بیٹے کو خوش آمدید کہا ہے۔

دانیہ شاہ نے اپنے بیٹے کی خوشی اور نام سے متعلق رکھی گئی تقریب کے بارے میں ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔

دانیہ شاہ نے اپنی نئی ویڈیو میں شہزاد حکیم سے گلے شکوے کیے ہیں۔


ٹک ٹاکر دانیہ شاہ نے الزام لگایا ہے کہ میرے شوہر نے میرے نومولود بیٹے کی خوشی میں منعقد ہونے والی تقریب میں اپنے دوسری اولادوں کی شادیوں کا انکشاف کر کے تقریب خراب کر دی۔

ان کا کہنا ہے کہ منعقدہ تقریب کے دوران نہ میرے بیٹے کا نام بتایا گیا، میرے بیٹے کا نام ’دیان‘ ہے، سوشل میڈیا پر جو ’ٹن ٹن‘ نام کی ویڈیوز وائرل ہیں وہ سب جھوٹی اور پرینک بنائی گئی ہیں، وہ ویڈیوز محض چند ویوز لینے کے لیے بنائی گئی ہیں۔

دانیہ شاہ کا ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ میرے بیٹے کا ایونٹ تھا اور اعلان کسی اور چیزوں کا کیا جا رہا تھا، مجھے اس کا بہت افسوس ہے اور رہے گا، میرے بیٹے کا پہلا ایونٹ تھا اور انہوں نے سب خراب کر دیا۔

ٹک ٹاکر کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے بیٹے کو گولڈ کی چین گفٹ کی ہے اور ان کے بابا نے چند ویوز حاصل کرنے کے لیے صرف گاڑی کی چابی دی ہے، ویڈیو بنانے کے لیے گاڑی کا اعلان کیا مگر مجھے وہ گاڑی ابھی تک نہیں ملی ہے۔

دانیہ شاہ نے اپنی ویڈیو کے آخر میں کہا ہے کہ چند ویوز کے لیے اپنے بچوں کا استعمال نہیں کرنا چاہیے، نہ ہی کسی ایسے تحفے کا اعلان کرنا چاہیے جو دینے کی آپ حیثیت نہ رکھتے ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید